93

سچن ٹنڈولکر نے ایسا نام لے لیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا کا سب سے بہترین باؤلر کون ہے؟ سچن ٹنڈولکر نے ایسا نام لے لیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے ، ہندوستانی بھی ششدر ۔۔ لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنے ہی ہم وطن باؤلر جسپریت بمرا کو دنیا کا سب سے بہترین باؤلر قرار دیدیدا

ہے جنہوں نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے حالیہ سیزن میں ممبئی انڈینز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔25 سالہ بمرا نے اتوار کے روز کھیلے گئےفائنل میچ میں 14 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور اب وہ ورلڈکپ کھیلنے کیلئے بھی پوری طرح تیار ہیں تاہم سچن ٹنڈولکر کا خیال ہے کہ وہ پوری دنیا میں سب سے بہترین باؤلر ہیں جنہوں نے تاحال اپنی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔دوسری جانب ممبئی انڈینز کی جانب سے چوتھی مرتبہ آئی پی ایل جیتنے پر جسپریت بمرا کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ حیران کن طور پر میں بہت پرسکون تھا اور بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کے بجائے اپنی گیندوں پر توجہ دے رہا تھا۔جسپریت بمرا نے 49 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 42 ٹی 20 میچوں میں 51 شکار کر رکھے ہیں۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں اپنے سفر کا آغاز پانچ جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں