32

میں اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہوں‘ پریانکا چوپڑا

لاس اینجلس (نیوزڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہیں اور اٴْن کی خواہش ہے کہ نک جونس اور اٴْن کے ہاں اولاد ہو۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ کافی

لمبے عرصے سے اس انتظارمیں ہیں کے وہ ماں بنیں مگر یہ اٴْس وقت ہی ہو سکتا ہے جب خداچاہے گا، انٹرویو کے دوران امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے کہا کہ اٴْن کی خواہش ہے کہ اٴْن کے ہاں جلد اولاد ہو جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کر سکیں۔ پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کی شادی ٹوٹنے کی کافی افواہیں بھی پھیلائی گئیں، مگر پریانکا اور نک نے کامیابی کے ساتھ ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیا۔واضح رہے کے پریانکا چوپڑا نئی آنے والی فلم ’دی اسکائی اِز پنک‘ میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ نظرآئیں گی، جواسی سال 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں