623

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں خود کش حملہ

لاہور (ویب ڈیسک ) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول ضدی بچے کی طرح بلک رہے تھے ، ان کی جانب سے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا گیا ہے ، اس طرح مریم نوازبھی کیا کرتی تھیں، یہ چورن اب نہیں بک سکتا ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“

میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول نے پارلیمنٹ میں جو باتیں کی ہیں ، کیا آپ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر یہ کہنا افورڈ کرسکتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں دہشتگردوں کے سہولت کار بیٹھے ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بلاول ضدی بچے کی طرح بلک رہے تھے ، ان کی جانب سے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا گیاہے ، اس طرح مریم نوازبھی کیا کرتی تھیں، یہ چورن اب نہیں بک سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جرات مند لیڈر ہے ، وہ ڈنکے کی چوٹ پر فیصلے کرتا ہے ، کسی کے پیچھے چھپ کر کسی کو گھر نہیں بھیجتا ، عمران خان کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ وہ میرٹ پر فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان حفیظ شیخ کو جانتے تھے ، اس وقت ایک ہی شخصیت ہے جس کا نام عمران خان ہے ، عوام نے اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اور سٹیٹس کو توڑنے کیلئے عمران خان کو منتخب کیاہے ، وزیر اعظم کا یہ آئینی حق ہے کہ وہ کسی بھی وزیر کو بدل سکتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ جو کارکردگی دکھائے گا ، وہی کابینہ میں رہے گا ۔ عوام نے اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اور سٹیٹس کو توڑنے کیلئے عمران خان کو منتخب کیاہے ، وزیر اعظم کا یہ آئینی حق ہے کہ وہ کسی بھی وزیر کو بدل سکتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ جو کارکردگی دکھائے گا ، وہی کابینہ میں رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں