13

شہباز شریف سمیت بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے لاکھوں روپے کے انعامی بانڈ خرید لیے، مگر کیوں؟ناقابل یقین انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سیاست دانوں کی جانب سے بھی کروڑوں روپے کے انعامی بانڈز جمع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوراوں میں سیاستدانوں نے کروڑوں روپے مالیت کے انعامی بانڈزاپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے

صدر شہباز شریف کے پاس77لاکھ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں موجودہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوراوں میں سیاستدانوں نے کروڑوں روپے مالیت کے انعامی بانڈزاپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے پاس77لاکھ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں موجودہ ہیں۔سندھ کے وزرا اویس شاہ کے پاس 5 کروڑ، ناصر شاہ کے پاس سوا3کروڑ کے پرائز بانڈ موجود ہیں۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق وفاقی وزیر فہمیدا مرزا نے دو کروڑ57 لاکھ کے پرائز بانڈز اور کیش ظاہر کیا جبکہ ایک اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کے پاس بھی26لاکھ کے پرائز بانڈز ہیں۔سابق وزیرریلوے اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے بھی ایک کروڑ سے زائد بانڈز،قرض اور کیش کی مد میں ظاہر کئے۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر کے پاس ایک کروڑ اور خورشید کے پاس35لاکھ کے انعامی بانڈز موجود ہیں۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے پاس52لاکھ کے انعامی بانڈز جبکہ عذرا فضل نے بھی30 لاکھ کے انعامی بانڈز خرید رکھے ہیں۔ سیاست دانوں کی جانب سے بھی کروڑوں روپے کے انعامی بانڈز جمع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوراوں میں سیاستدانوں نے کروڑوں روپے مالیت کے انعامی بانڈزاپنے اثاثوں میں ظاہر کئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کے پاس 77لاکھ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں موجودہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں