30

یہ باؤلر پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیت کر لائے گا اسے ٹیم میں ضرور شامل کریں۔۔۔۔ شعیب اختر نے بڑا کھلاڑی ڈھونڈ نکالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق پاکستانی سپیڈ سٹار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی سکواڈ کے اعلان کو اچھا قرار دیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہئے۔ایک ویڈیو پیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ عامر پر

ملک و قوم کا قرض ہے، اس کو واپس لانے کے لئے ہم نے بڑی کوشش کی، پاکستان کے لئے کھیلنے کے لئے اسے زور لگانا چاہئے۔ شعیب اختر کا مزید کہنا ہے کہ اگر ورلڈ کپ سکواڈ میں محمد عامر شامل نہیں ہوتا تو یہ بہت افسوسناک ہوگا، عامر کو ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کھلاڑی شعیب اختر نے کہاہے کہ محمد عامر پر ملک و قوم کا قرض ہے اور انہیں لازمی ورلڈ کپ میں شامل ہونا چاہیے ۔ اگر وہ نہیں ہوتے تو یہ ان کیلئے بہت افسوسناک ہے ۔پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہاہے کہ میرے خیال میں اچھا اعلان ہے لیکن یہ مجھے زیادہ اچھا لگا کہ ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے دورے کیلئے جو ٹیم کا اعلان کیا گیاہے جس میں محمد عامر کی شمولیت کا مسئلہ ڈالا گیاہے کہ محمد عامر اور آصف دونوں شائد ورلڈ کپ کا حصہ بن سکتے ہیں لیکن میں سمجھتاہوں کہ عامر پر ملک و قوم کا قرض ہے ، اس کو واپس لانے کیلئے ہم نے بہت محنت کی ہے اور پاکستان کے کرکٹ بورڈ اور عوام کی جانب سے اخلاقی اور جذباتی سمیت ہر طرح کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔جو کہ اس پر قرض ہے ،اسے سوچنا چاہیے کہ اسے پاکستان کیلئے کھیلنے کیلئے تمام زور لگانا چاہیے اور جتنابھی اسے آتاہے اسے پرفارم کرنا چاہیے۔شعیب اختر کا کہناتھا کہ اگر محمد عامر کو ورلڈ کپ میں شامل نہیں کیا جاتا تو یہ اس کیلئے بہت افسوسناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں