11

بریکنگ نیوز: تحریک انصاف کے 4 رہنماؤں کے نام بھی منی لانڈرنگ کیس میں نکل آئے۔۔۔۔ نام جان کر کپتان بھی سر پکڑ لیں گے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم ایک طرف تو ملک میں بینکنگ چینل سے اربوں روپے لے کر آئے اور سرمایہ کاری کی اور بھاری ٹیکس بھی ادا کیادوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر

ترین ، فیصل واوڈا اور خسرو بختیار نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیے۔ میرے تمام اثاثے ایف بی آر میں درج ہیں میں باقاعدگی سے ہر برس اپنی ٹیکس ریٹرنز اور دیگر دستاویزات ایف بی آر میں جمع کرواتا ہوں۔ ایف بی آر کے پاس میرے تمام دستاویزات موجود ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نیب ، ایف آئی اے ، مشیر احتساب شہزاد اکبر اور نعیم بخاری کو ٹاسک دیا جاتا ہے کہ وہ شریف خاندان اور بلاول بھٹو کے خلاف من گھڑت مقدمات بڑھائیں ۔وزیراعظم عمران خان کو شریف خاندان کا فوبیا ہو گیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم اپنی حکومت کے پہلے تین ماہ میں شریف فیملی سے 3 سو ارب روپے ریکور کرائیں گے، سلیمان شہباز نے کہا کہ ہم نے ایک طرف تو ملک میں بینکنگ چینل سے اربوں روپے لے کر آئے اور سرمایہ کاری کی اور بھاری ٹیکس بھی ادا کیا جب کہ دوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ، فیصل واوڈا اور خسرو بختیار نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے ملک سے باہر منتقل کیا اور بڑے بڑے سوئس بینکرز کے ذریعے سٹیکچر بنائے اور آف شور کمپنیاں بنا کر پیسے کو ٹرسٹ کے پیچھے چھپایا اور دنیا بھر میں جائیدادیں بھی بنائیں، سلیمان شہباز نے کہا کہ میں محبوب علی ، قاسم قیوم اور منظور احمد سمیت کسی شخص کو بھی نہیں جانتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں