30

سابق مصری صدر محمد مرسی دراصل کس کے ایجنٹ تھے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

قاہرہ(ویب ڈیسک)مصری پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے سابق معزول صدر محمد مرسی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں عدالت میں بیان د یتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ محمد مرسی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے۔ اور وہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس

کے مفادات کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے 23 دوسرے رہنماؤں کے حماس کے لیے جاسوسی کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر مصری پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اخوان رہ نما محیی حامد، احمد عبدالعاطی، رفاعہ الطھطھاوی، اسعد الشیخہ اور دیگر ملزمان معزول صدر محمد مرسی کے دفتر میں کام کرتے تھے اور انہوں نے مصر کے حساس سیکیورٹی راز ایرانی پاسداران انقلاب اور دوسری غیرملکی تنظیموں کودیے۔ سابق صدر محمد مرسی کو اس کا علم تھا مگر انہوں نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جس سے ظاہرہوتا ہے کہ محمد مرسی خود بھی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے۔مصری پراسیکیوٹر نے کہاکہ مرسی کے ساتھیوں نے ایرانی پاسداران انقلاب،حماس، حزب اللہ اور دوسری تنظیموں اور ملکوں کو اہم راز فراہم کیے جس کے نتیجے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مصر کے تعلقات متاثر ہوئے۔ پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھاکہ اخوان المسلمون عرب ممالک کے سقوط اور ان کی تقسیم کے منصوبے پرکام کررہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں