35

حمزہ شہباز کی نیب عدالت میں پیشی ۔۔۔۔۔۔ تازہ ترین خبر

لاہور (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز آج نیب میں پیش ہونگے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو چنیوٹ میں نالہ تعمیر کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔ شریف فیملی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری پیسے سے نالے کی تعمیر کی۔حمزہ شہباز کل مبینہ منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں نیب

میں پیش ہونگے۔ اس کے بعد شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے حمزہ شہباز 12 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ منی لانڈنگ میں نیب پیش ہوئے۔ نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے مکمل ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔ حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز، صاف پانی مقدمات میں 17 اپریل تک لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔دوسری جانب خبر کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کل نیب لاہوربیورو کا دورہ کریں گے۔چیئرمین نیب انکوائریز، انویسٹی گیشنزاورمیگا کرپشن کے مقدمات پرپیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب حمزہ شہبازکے مبینہ الزامات اورتحقیقات پراثراندازہونے کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب چادر اور چاردیواری اورخواتین کا احترام کرتا ہے۔ شریف فیملی کی خواتین کوپیشی کے بجائے سوالنامہ بھجوانے پر غور ہوگا واضح رہے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین گھنٹے پوچھ گچھ ہوتی رہی، میں اٹھ رہا تھا تونیب نے کہا کہ ہم آپ کو پھر 16اپریل کو بلا رہے ہیں، میں نے کہا کہ ابھی مجھے تین گھنٹے بٹھایا ، کہتے نہیں ہم آپ کو بلا رہے ہیں، 15اپریل کوبلایاہے، رابعہ اور جویریہ شہباز کو نوٹس آگئے، مجھے میری بہن کا فون آیا کہ نیب اور پولیس نے ہمارے گھر کا گھیرا کیا ہو اہے۔ ہم بڑے پریشان ہیں، کیا معاملہ ہے؟ کیا کسی مہذہب معاشروں میں ایسے ہوتا ہے؟ میری والدہ کو مختلف بیماریاں ہیں، ان کونوٹس آگیا ہے۔نیب نے ہائیکورٹ میں مئوقف دیا تھا کہ ہمیں حمزہ شہبازکی تینوں کیسز میں گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں