27

بہت بڑی پریشانی ختم : فیس بک نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مر جانے والے صارفین کے دوستوں اور رشتہ داروں کو وصول ہونے والے نوٹیفیکیشنز کے ایک عام اور پریشان کن مسئلے کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے حل کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ مرنے جانے والے لوگوں کو تقریبات پر بلانے کے یا سالگرہ

کی مبارک باد دینے کے مشورے روکنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کی پروفائل پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’ٹرِبیوٹ‘ کا علیحدہ حصہ ہو گا اور ان لوگوں کی ٹائم لائن ویسے ہی رہے گی جیسے انھوں نے چھوڑی تھی۔فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فیس بک ایسی جگہ بن کر رہے جہاں ہمارے پیاروں کی یادیں برقرار رہیں۔یاد رہے کہ نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے بانی مارک زکربرگ کو ممکنہ خطرات کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے سال 2018 میں انہوں نے اپنی اور اہل خانہ کی سیکیورٹی پر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر (3 ارب 20 کروڑ روپے) خرچ کیے تھے۔ جاری کردہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک کے سی ای او (مارک زکربرگ) کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے اور انہیں کمپنی سے کوئی بونسز یا مراعات وغیرہ بھی نہیں ملتی مگر ان کی سیکیورٹی پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فیس بک پر جعلی خبروں اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے بعد ان کے خلاف اور فیس بک کے خلاف عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا، تاہم ان تمام خطروں سے نمٹنے کیلئے مارک زکربرگ نے سال 2018 میں سیکیورٹی کی مد میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔اس سے قبل سال 2017 میں ان کی سیکیورٹی پر تقریبا 90 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے، اس حوالے سے بتایا گیا کہ مارک زکربرگ نے سیکیورٹی کی مد میں استعمال ہونے والے نجی طیارے پر 26 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔اس سال مارک کی سیکیورٹی پر خرچ ہونے والی رقم سال 2016 میں خرچ کی گئی سیکیورٹی مد کی رقم سے چار گناہ زیادہ ہے، جس میں ان کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی اور سفری سیکیورٹی بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں