11

شاہ رخ خان کو فلم انڈ سٹری میں بریک دینے والے بڑے اداکار انتقال کرگئے

ممبئی (نیوز ڈیسک) شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں بریک دینےوالے کولونل راج کپور 12 اپریل 2019 کو جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔کولونل کپور کی موت پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے مجھے بہت پیار دیا، میری بہت حوصلہ افزائی کی۔ یہ ان کی سکھائی باتیں تھیں، جس کی وجہ سے آج میں بولی وڈ

میں اس مقام پر ہوں۔ وہ میرے اندر کے فوجی کو سامنے لائے تھے۔ بولی وڈ کے بادشاہ کے طور پر اپنی شناخت بنانے والے شاہ رخ خان کو تلاش کرنے والے، انہیں اسکرین پر بریک دینے والے اور اداکاری کا ہنر سکھانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ٹی وی سیریل پروڈیوسر کولونل کپور نہیں رہے۔کرنل کپور کا 87 سال کی عمر میں ان کا نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے دو دہائی پہلے دوردرشن کے لئے ‘فوجی’ سیریل بنایا تھا، جس میں شاہ رخ خان نے پہلی بار کیمرے کا سامنا کیا تھا۔کولونل کپور نے فوجیوں کی زندگی پر بنے اس سیریل میں شاہ رخ کو لیفٹیننٹ ابھیمنیو کا کردار دیا تھا، جس سے شاہ رخ سب کی نظر میں آئے۔کولونل کپور ہمیشہ شاہ رخ خان سے اپنی ملاقات کا پہلا قصہ سناتے تھے۔ وہ بتاتے تھے کہ جب شاہ رخ نے انہیں رول کے لئے فون کیا، تو انہوں نے شاہ رخ سمیت تمام لڑکوں کو صبح پانچ بجے اسپورٹس لباس میں گراؤنڈ پر آنے کو کہا۔ کولونل کپور بتاتے تھے کہ وہ صرف شاہ رخ خان تھا، جو پورے وقت ان کے ساتھ دوڑتا رہا اور باتیں کرتا رہا۔ اسی وقت انہوں نے اسے اپنے سیریل ‘فوجی’ میں لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جو بعد میں شاہ رخ خان کے لئے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں