354

بریکنگ نیوز: معروف ماڈل اور اداکارہ “اقرا عزیز” قتل ۔۔۔ لاش کہاں اور کس حال میں ملی ؟

لاہور (ویب ڈیسک ) شہرت اور پیسا ہر کسی کو چاہیے ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ نوجوان اکثر شارٹ کٹ کے چکر میں نظر آتے ہیں۔یہی شارٹ کٹ انہیں زندگی کے اس موڑ پر لے آتا ہے جہاں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ہمارے ملک میں اکثر لڑکے اور لڑکیاں

ایکٹنگ اور ماڈلنگ کی دنیا میں آنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں خوب شہرت ملے۔مگر چکاچوند سے بھرپور یہ دنیا کس قدر سنگلاخ اور پرخار ہے اس بات کا ان نوجوانوں کو قطعی اندازہ نہیں ہوتا۔گزشتہ دنوں بھی کچھ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب کراچی کی نوجوان لڑکی ماڈلنگ میں اپنا مستقبل بنانے اور آنکھوں میں سہانے سپنے سجائے لاہور آئی مگر اسے شاید نہیں معلوم تھا کہ یہاں سے کراچی واپس جانا اس کی قسمت میں نہیں ہے۔لاہور میں اس لڑکی کا قتل کر دیا گیااور قتل کرنے والی لاش کو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے ابھی تک لڑکوں کے نام بھی نہیں بتائے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے یا پھر وہ بھی کراچی کے ہیں۔لڑکی کا موبائل اور سامان وغیرہ سے بھی پولیس نے آگاہ نہیں کیا کہ وہ پولیس حراست میں ہے یا نہیں ۔لڑکی کی شناخت اقرا عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے کیس کا اندراج کرتے ہوئے ابتدائی تحقیق کا آغاز کر دیا ہے جس میں لڑکی کے والد کو بھی کراچی سے لاہور بلوا لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت کرتے ہوئے تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی یہ لاش لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ملی تھی اور خیال یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اقرا سعید کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔لڑکی کے والد کو پوسٹمارٹم کے بعد لاش لے جانے کی اجازت ہو گی۔تاہم اس سے قبل پولیس تفتیش کے لیے انہیں پابند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں