320

وزیراعظم عمران خان کو 66 سال کی عمر میں بہت بڑی خوشخبری مل گئی ، بیٹے سلمان اور قاسم بھی خوشی سے نہال ، ہر طرف سے مبارکبادیں ملنے لگیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 94لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ تمام پاکستانی رہنمائوں میں سب سے مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔عالمی درجہ بندی کے بارے میں اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ سپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عالمی رہنمائوں کی فہرست میں نویں نمبر

پر ہیں۔ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کے 50لاکھ 6ہزارار اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 32لاکھ 40ہزار فالوورز ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوشن کی سفارش پر ہیلی کاپٹر سکینڈل سے عمران خان کا نام ملزموں کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ ملزموں پر الزام تھا کہ ان کی جانب سے حکومتی ہیلی کاپٹر کثرتِ استعمال کی وجہ سے ناکارہ ہو گیا جبکہ ہیلی کاپٹر کو پورا وقت استعمال کرنے کے بعد کاغذوں میں آدھا وقت دکھایا گیا، خرچہ بھی 80 ہزار روپے فی گھنٹہ کے بجائے 28 ہزار روپے دکھایا گیا۔ ایم آئی17 ہیلی کاپٹر خراب ہو گیا تو اسے پرزوں کی شکل میں مرمت کے لیے کراچی بھجوا دیا گیا۔ دوسری جانب مالم جبہ اراضی سکینڈل میں پرویز خٹک کو ریلیف دے دیا گیا البتہ دیگر ملزموں کا نام فہرست میں شامل رہے گا۔ صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، سینیٹر محسن عزیز اور ایم ڈی ٹورازم کا نام بھی اس سکینڈل میں موجود ہے جس کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں