11

صبح صبح افسوسناک خبر:اہم ترین ملک میں سکول پر دہشتگردوں کا حملہ، بڑی تعداد میں بچوں کی ہلاکت کی خبر آ گئی

سا پالو (ویب ڈیسک )برازیل کے شہر سا پالو کے سکول میں فائرنگ سے 6 طالبعلموں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے،سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا نے پولیس حکام کے مطابق رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہےکہ دو نوجوان حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے

سا پالو کے رال برازیل ایلیمنٹری سکول میں داخل ہوئے۔حملہ آوروں کی فائنگ سے 6 طالب علم، ایک سکول کا ملازم اور سکول کے باہر کھڑا شخص ہلاک ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں 17 طالب علم زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل تحقیقات سے پہلے وجوہات سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔دوسری طرف قبوضہ بیت المقدس اور دیار فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ احمد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی قبلہ اول کے خلاف جاری ریشہ دوانیوں پر فلسطینی قوم بیدار ہوچکی ہے اور اب قبلہ اول کے دروازے پر ایک نئی انتفاضہ دستک دے رہی ہے۔مفتی اعظم فلسطین نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی فوجی افسروں کا باب رحمت اور مصلیٰ رحمت میں جوتوں سمیت داخل ہونا، یہودی آبادکاروں کی قبلہ اول کی بے حرمتی، صہیونی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اشتعال انگیزی نے فلسطینی قوم کو دفاع مقدسات کی ایک نئی تحریک پر مجبور کیا ہے۔الشیخ احمد حسین نے کہا کہ فلسطینیوں اور اہالیان القدس نے مصلیٰ باب رحمت کے دفاع کا عزم کیاہے۔ فلسطینی قوم نے صہیونی ریاست کی تمام چالاکیوں اور سازشوں کو مسترد کردیا ہے،اسرائیل نے القدس کے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے دور رکھنے اور القدس کی دینی شخصیات کو القدس سے بے دخل کرنے کی نسل پرستانہ سازشیں شروع کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں