185

غریبوں اور مڈل کلاس والوں کی موجیں۔۔۔۔سونے کی قیمت میں اچانک اتنی کمی کی خبر آگئی کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے

کراچی(ویب ڈیسک)مسلسل کئی روز سے بڑھتی سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بڑھتی ہوئی سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ انٹر بینک اور اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اپنی جگہ پر برقرار ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی دیکھنے کو آئی جس کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کی کمی کے بعد68 ہزار600 روپے ہو گئی۔ اسی کے ساتھ10گرام سونے کی قیمت 271 روپے کمی کے بعد58 ہزار800 روپے کی سطح کو آ گئی۔جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے80 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 139 روپے رہی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی کے بعد 68 ہزار 600 روپے ہو گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کئی روز سے مسلسل بڑھتی جا رہی تھی۔روز بروز اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت 11 ڈالر تک بڑھ جانے کے بعد فی اونس نرخ 1298 ڈالر تک ہو گئے تھے۔ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد اس عرصے میں ایک تولہ سونے کی قیمت 250 روپے اور 10 گرا م سونے کی قیمت میں 215 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں