127

سرپرائز : پاک بھارت کشیدگی کے بعد ڈالر کی نئی قیمت نے پوری قوم کو حیران کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ مستحکم ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 62 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 138 روپے 95 پیسے ہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہو اتو 100 انڈکس 39 ہزار

294 کی سطح پر تھا جس میں کچھ دیر بعد معمولی بہتری آئی اور سٹا ک مارکیٹ 39 ہزار 323 پوائنٹس پر پہنچ گئی تاہم بعد ازاں مسلسل کمی واقع ہوتی رہی اور 100 انڈکس 302 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 992 کی سطح پر آ گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب سونے کی قیمتوں کو گیئر لگ گئے ۔۔ خریداروں کیلئے بڑی خبر ۔۔ فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1ڈالر کے اضافے سے 1287ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر68600روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر58813روپے ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں