نیلم منیر کی گاڑی میں وائرل ویڈیو کا معاملہ۔۔ ویڈیو بنانے والا کون نکلا؟ 2 سالوں بعد ایسے ثبوت منظرعام پرآگئے کہ مداحوں یقیں کرنا مشکل ہوگیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی مشہور اداکارہ نیلم منیر کی 2 سال پہلے گاڑی میں ڈانس کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔اس حوالے سے اداکارہ نے کہا وہ متاثر نہیں ہوئیں نہ ہی پریشان نہیں ہوئی

تفصیلات کے مطابق ماہی وے نامی گانے پر اس وقت اداکارہ نیلم منیر نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا ، مگر جب ان سے پوچھا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر اداکارہ اس سے پریشان ہوئیں تو انہوں نے کہا لوگوں کی تنقید سے وہ متاثر نہیں ہوئیں نہ ہی پریشان نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے اسے اپنایا کیونکہ اس سے انہیں بہت زیادہ عزت ملی ، لوگوں نے اسے بہت پسند کیا اور انہیں پیار دیا ، جب اس موقع پر موجود دوست کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو نیلم منیر کا کہنا تھا اس وقت ان کی سہلیاں ان کے ساتھ تھیں مگر اب ان سے دوستی باقی نہیں رہی ، جب ان سے پاکستان میں می ٹو تحریک اور انڈسٹری میں جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات پر سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا می ٹو نے خواتین کو آگے بڑھایا ہے اور انہیں ہمت دی ہے کہ وہ انڈسٹری میں ہراساں کیے جانے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں ، جس کے خلاف بھی زیادتی ہو ، اسے آواز اٹھانی چاہئے ، تاہم انہیں اب تک اس کا سامنا نہیں ہوا ، اللہ کا شکر ہے کہ میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا مگر انڈسٹری میں ایسا رویہ موجود ہے ، میشا شفیع اور علی ظفر کے تنازع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی کہ یہ کس حد تک ٹھیک ہے مگر انہوں نے میشا شفیع کو سراہتے ہوئے انہیں بہادر قرار دیا اور ایک لڑکی ہوتے ہوئے میشا شفیع نے اچھا اقدام کیا ، نیلم منیر نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے بہت زیادہ ہمت چاہئے ہوتی ہے، چاہے ایسا ہوا ہو یا نہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.