520

’’ نعرہ تکبیر۔۔ اللہ اکبر ‘‘ اسلامی دنیاکا سر فخر سے بلند ۔۔ عمران خان نے اسرائیل کو زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا اعلان کہ جان کر ان کی سابقہ اہلیہ بھی ان پر فخر کریں گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسرائیل ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ آپ بہت مقبول ترین لیڈر ہیں آپ کی طاقتور حکومت ہے اس لیے آپ کوئی بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔اس لیے آپ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیں

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کہا گیا کہ اسرائیل ہمارے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ آپ بہت مقبول ترین لیڈر ہیں آپ کی طاقتور حکومت ہے اس لیے آپ کوئی بھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔اس لیے آپ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیں اور ان کے ساتھ تعلقات بنا لیں۔وزیراعظم عمران خان نے پوری بات تحمل سے سنی اور پھر انتہائی تحمل کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جس طرح سے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ، وہاں بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی زندگی عذاب بنائی ہوئی ہے میں کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا بھی اسرائیل کو تسلیم کر لے تو میں نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف نے اسرائیل سے تعلقات بنانے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل سے تعلقات بنائے جاسکتے ہیں۔ جس پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے سابق صدر پرویز مشرف کے اسرائیل کی حمایت میں بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقتدار سے علیحدگی مگرظالم نشہ اترتا ہی نہیں، طاقت سے محرومی کو11سال بیت گئے مگر بیانات ،مشرف نے کہا کہ تھوڑی سے کوشش سے اسرائیل سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے علیحدگی اور طاقت سے محرومی کو11سال بیت گئے ہیں مگرظالم نشہ اترتا ہی نہیں ہے۔ اللہ معاف کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں