426

ابھی نندن کیسے واپس لوٹا؟بھارتی وزیراعظم نے اپنے پائلٹ کی واپسی پر خاموشی توڑ دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فضائیہ کے پائلت عنگ کمانڈر ابھی نندن کی بھارت واپسی سے متعلق اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ میں اس پر دوبارہ بات نہیں کرنا چاہتا کہ ابھی نندن کی واپسی کیسے ممکن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ تامل ناڈو کے سری لنکا میں ایک مچھیرے کو سزائے موت ہوگئی تھی اسے بچایا گیا اور جلد ہی حکومتی مداخلت سے سعودی شہزادہ 850 بھارتی قیدیوں کو رہا کردے گا۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے براہ راست پاکستان پر عائد کیا تھا۔ پلوامہ واقعے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی اور 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی پر بھارتی طیارے بالاکوٹ کے قریب نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے تھے۔جس کے بعد بدھ کی صبح27فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پاک فوج نے ابھی نندن کو مشتعل ہجوم سے بچایا اور حراست میں لے لیا تھا۔بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد سے بھارتی میڈیا میں یہ چرچا تھا کہ پاکستان اب پائلٹ کی رہائی کے لیے بھارت کے سامنے شرائط رکھے گا،بھارتی حکومت نے مؤقف دیا کہ ہم کسی قسم کی شرائط ماننے کو تیار نہیں ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں