91

بھارت نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) : پلوامہ حملے کا الزام بھارت نے بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر عائد کر دیا جس کے بعد سے پاک بھارت تعلقات میں مزید خفگی پیدا ہو گئی ہے۔ تاہم اب پاکستانی فلمسٹارز کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق

پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی بھارتی سینما ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عائد کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن میں لکھا گیا کہ ہم پلوامہ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ نوٹی فکیشن میں حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا گیا ۔آج جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر باقاعدہ پابندی عائد کر دی گئی ہے، اگر کوئی ادارہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرتا پایا گیا تو اُس پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفیروں کو بھی واپس بُلا لیا۔قبل ازیں انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونیرمان سینا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد بھارتی میوزک کمپنی نے یوٹیوب سے پاکستانی گلوکاروں کےگانے بھی ہٹا دیے تھے۔ جبکہ کرکٹ کلب آف انڈیا میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا کی عمارت میں نصب تھا جسے پلوامہ واقعہ کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ بھارت میں پی ایس ایل کی نشریات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ پلوامہ حملے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پرعائد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

When you play this way, it already is like a free spin properly bonus. Now, when new players sign considerably play slots online, they’re presented plenty of sign up bonuses. http://www.daikuanbbs.com/home.php?mod=space&uid=328319&do=profile&from=space

  • اپنا تبصرہ بھیجیں