29

رانا ثنا اللہ کی سیاست کا دی اینڈ : کب کیا ہونے والا ہے ؟ سانحہ ماڈل ٹاؤں کے لواحقین اور ٹائیگروں کے سینوں میں ٹھنڈ ڈال دینے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا ثناء جو اس وقت 007 بنے ہوئے ہیں اور ادھر ادھر کی ہاکنگ رہے ہیں ان سے پوچھنا چاہئے کہ اگر آپ کو نجومی بننے کا اتنا شوق ہے تو پہلے جے آئی ٹی کے فیصلے کے بارے میں عوام

کو بتائیں جو ملکی خزانے کو لوٹا اور مفروروں کو پناہ دی اس سب کے حساب کتاب کے بارے میں بتائیں کہ اس کا فیصلہ کب ہوگا اب زرداری بھی کچھ عرصے سے نجومی بنے ہوئے ہیں وہ جلسہ جلسہ کھیل کر یہ پیشنگوئی سنا رہے ہوتے ہیں کہ یہ ہونے والا یا وہ ہونے والا ہے حالانکہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو درحقیقت مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مضبوط سے مضبوط ہوتی جا رہی ہے اب ہم نے ایک وزیر کابینہ کے اندر شامل کیا ہے اور چودھری پرویز الٰہی بھی معاملات کو بہت اچھے طریقے سے حل کر رہے ہیں تو یہ بات ان سے ہضم نہیں ہو رہا اس لئے یہ نجومی بنے پھر رہے ہیں رانا ثناءاللہ کے کارنموں سے بھی جلد پردہ اٹھے گا اور ان کا بھی حساب کتاب ہوگا وہ ساری دنیا دیکھے گی پہلے رانا مشہود کی ڈیوٹی تھی کہ ہر ماہ بعد آکر بے بنیاد اور بے تکی باتیں کرتا اس کا میں نے اسمبلی کے اندر اور باہر بھی ایسا ٹھپا کہ وہ پاکستان سے باہر بھاگ گیا ہے اب اس کی جگہ ڈیوٹی لگ گئی ہے۔(ش س م)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں