17

مقدس سر زمین پر قدم رکھتے ہی اختلافات ختم۔۔۔۔عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے سعودی عرب سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی مدینہ منورہ میں ملاقات ہوئی ۔سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی حمایت کرنے پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے آئندہ بھی اپنی جماعت

سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی مدینہ منورہ میں ملاقات ہوئی ۔سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی حمایت کرنے پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے آئندہ بھی اپنی جماعت سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ دو درجن سے زائد ایم پی اے کے ن لیگ سے رابطے پر رانا ثناء اللہ کے بیان میں سچائی نہیں، اگر ایسے حالات ہوئے تو مسلم لیگ ن کا ایک بڑا گروپ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو گا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے لئے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں