15

دپیکا کی طرح پریانکا نے بھی 2 شادیاں کرنے کا منصوبہ بنا لیا

لاہور(ویب ڈیسک) بولی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے درمیاں جہاں اداکاری اور فیشن میں غیر اعلانیہ مقابلہ دیکھا جاتا رہا ہے، وہیں اب یوں لگتا ہے جیسے دونوں نے شادی کے حوالے سے بھی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

جہاں پریانکا چوپڑا کو امریکی منگیتر نک جونس نے منگنی پر 3 کروڑ روپے سے زائد کی انگوٹھی پیش کی تھی۔وہیں دپیکا پڈوکون کو رنویر سنگھ نے نک جونس سے بھی زیادہ قیمتی انگوٹھی دی، رپورٹس کے مطابق دپیکا کو ملنے والی انگوٹھی قیمت 5 کروڑ روپے تک تھی۔اسی طرح جہاں دپیکا اور رنویر نے یورپی ملک اٹلی کے پرتعیش ہوٹل میں شادی کرکے تقریبا ساڑھے تین کروڑ روپے تک خرچ کیے۔اب وہیں اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس بھی بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے پر تعیش ہوٹل میں شادی کرکے تقریبا 4 کروڑ روپے تک خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دپیکا اور رنویر نے اٹلی کے سیاحتی مقام لیک کومو میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بکیہی نہیں بلکہ جہاں دپیکا اور رنویر نے بھی بیک وقت 2 شادیاں یعنی مختلف رسومات کیں، وہیں اب نک جونس اور پریانکا بھی یہی کرنے جا رہے ہیں۔دپیکا اور رنویر نے 14 نومبر کو کونکنی اور 15 نومبر کو سندھی روایات کے مطابق شادی کی تھی۔اور اب خبریں ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس بھی 2 دن تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات میں 2 روایات کے مطابق شادی کی رسومات ادا کریں گے۔ رنویر اور دپیکا نے کونکنی اور سندھی روایات کے مطابق شادی کی تھی ۔رپورٹ کے مطابق خبریں ہیں کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی شادی کی دعوت دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور دونوں ان سے دہلی میں مل کر انہیں دعوت پیش کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر نریندر مودی ان کی شادی میں شرکت کریں گے اور اگر انہوں نے ان کی شادی میں شرکت کی تو وہ ایک سال بعد کسی شوبز شخصیت کی شادی میں شرکت کریں گے۔ این ڈی ٹی ویاس سے قبل نریندر مودی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ممبئی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا بھی 2 روایات کے مطابق شادی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق نک جونس اور پریانکا پہلے ہندی اور بعد ازاں عیسائی رسومات کے مطابق شادی کریں گے۔ان کی شادی جودھپور کے معروف اور تاریخی ہوٹل امید بھگوان پیلس میں ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں