24

ناقابل یقین خبر : ایمیزون ، فیس بک اور گوگل اب ایک دوسرے کو ٹیکس دیا کریں گے ، مگر کیوں اور کس چیز کا ٹیکس ؟ جان کر آُپ کو یقین نہیں آئے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمیزون، گوگل اور فیس بک سمیت دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جلد دوسرے ممالک کو “ڈیجیٹل ٹیکس” ادا کریں گی۔ امید ہے کہ 2020 تک “ڈیجیٹل ٹیکس” نافذ کردیا جائے گا۔ ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے دوران فرانسیسی خبررساں ادارے کو

انٹرویو میں OECD کے سیکریٹری جنرل Angel Gurria کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فریقین کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اقتصادی ترقی اور تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے سے متعلق پالیسی پر فریقین کے متفق ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، امید ہے کہ 2020 تک “ڈیجیٹل ٹیکس” نافذ کردیا جائے گا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس G20 ممالک اور یورپی یونین کے کسی متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد برطانیہ، فرانس اور سپین نے انفرادی طور پر ان کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ آئرلینڈ، ڈنمارک اور سویڈن نے اجتماعی طور پر یورپی یونین کی سطح پر ٹیکس نافذ کرنے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم جرمنی نے امریکا کی جانب سے ردعمل میں صنعتکار پر جوابی کارروائی کے خدشے سے کوئی ٹھوس موقف اختیار نہیں کیا تھا۔
1400 سوسال پرانی حدیث پوری ہونے کے قریب ۔۔۔۔ بل گیٹس کا سورج کی روشنی کوروک کردنیاکوتباہ کرنے کاخطرناک ترین منصوبہ بے نقاب ، ویڈیو نے پوری دنیا کے ہوش اڑادیے
مُردوں کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ سائنسدانوں نے خوفناک تجربے کی تیاریاں کر لیں ،جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں