8

سرگودہا کا ایک ریٹائرڈ فوجی پہلی بیوی کے انتقال اور دوسری کو طلاق دینے کے بعد تیسری کے چکر میں لاہور آیا اور “صبا ” کے ہتھے چڑھ گیا ، پھر کیا ہوا ؟ آپ بھی پڑھ کر دنگ رہ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)سرگودھا کے رہائشی ریٹائرڈ فوجی کے ساتھ انوکھی واردات ہو گئی ، تیسرے نکاح کے چکر میں لاہور آیا تو یار لوگوں نے ایسا سلوک کیا کہ دوبارہ شادی کا نام نہیں لے گا ، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے رہائشی ریٹائرڈ فوجی کی پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا جسکے بعد اس نے ایک عورت سے

دوسری شادی کی مگر اختلافات اور جھڑوں کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد اسے طلاق دے دی اور تیسری شادی کا خواہشمند ٹہرا ، اس سلسلے میں اس کا رابطہ جعلی شادیاں کروانے والے منظم گروہ کے ساتھ ہو گیا ، محمد ایوب تیسری شادی کے چکر میں اخبار میں اشتہار پڑھ کر لاہور آگیا، متاثرہ ریٹائرڈ فوجی کا کہنا ہے کہ یہاں میری ملاقات گروہ کے ملزمان خرم نامی لڑکے اور نورین بی بی،ثوبیہ بی بی اور صباء نامی لڑکی سے ہوئی جس سے میرا رشتہ طے ہوا تھا جو شیرا کوٹ میں واقع ایک مدرسہ میں طالبات کو پڑھاتی ہے جہاں تک مجھے علم ہے ۔ سبزہ زار ایم بلاک میں واقع ایک گھر میں موجود خاتون نے مجھے پسند کرتے ہوئے رشتہ دینے کی ہامی بھر لی۔ اس خاتون نے رشتہ پکا کرتے ہوئے لڑکی کے لئے کپڑوں کی خریداری کی غرض سے مجھ سے پچاس ہزار روپے بھی لئے نیز مٹھائی کے لئے الگ سے بھی دو ہزار بھی اینٹھ لئے۔ بعدا زاں میں گھر واپس آگیا اور فون پر میرا متعلقہ افراد سے رابطہ رہا۔ گزشتہ روز اس گروہ نے پھر مجھے لاہور بلوا یا کہ تمھار انکاح کروانا ہے۔ ان کی ہدایت پر مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں واقع ایک دکان پرپہنچا جہاں گروہ کے افراد موجود تھے جو خود کو لڑکی کا رشتہ دار ظاہر کررہے تھے۔ انہوں نے نکاح کروانے کے لئے مجھ سے پچاس ہزار سے زائد رقم لے لی ۔ اس اثناء میں انہوں نے مجھ سے میرا موبائل فون اور کپڑوں کا بیگ بھی بہانے سے لے لیا اور کسی بہانے سے رفوچکر ہوگئے ، میں نے تھانہ اقبال ٹاون میں رپورٹ کی ،محمد ایوب نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس منطم گروہ کی افراد کو پکڑ کرنہ صرف میری لوٹی ہوئی جمع پونجی بازیاب کروائی جائے۔

[wpna_ad placement_id=”1934123506654111_1934123563320772″]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں