5

پاکستانی وزیراعظم کے اخراجات تو کچھ بھی نہیں۔۔ نریندرا مودی نے 4سال کے دوران غیر ملکی دوروں پر کتنے ارب روپے خرچ ڈالے؟ ہوشربا تفصیلات جاری

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیرملکی دوروں اور ساڑھے چار سال کے دوران ان کی حکومت کی تشہیر پر تقریباً 66 ارب روپے (920 ملین ڈالر) کے اخراجات آئے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق وزیراعظم مودی اب تک 84 غیرملکی دورے کرچکے ہیں، جن پر اندازاً 28 کروڑ ڈالر

خرچ ہوئے جبکہ مودی حکومت کے منصوبوں کی تشہیر پر 64 کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے۔بھارتی پارلیمنٹ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے جونیئر وزیرخارجہ وی کے سنگھ نے بتایا کہ یہ رقم وزیراعظم کے ہردورے پر ایئرانڈیا ون کی مینٹی ننس اور محفوظ ہاٹ لائن کی تنصیب پر آنے والے اخراجات کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں