7

ترکی ، عراق آمنے سامنے آ گئے۔۔ عراق میں ترک سفیر کی طلبی۔۔ شدید احتجاج اور وہ بھی کس معاملے پر؟ جانئے

دبئی (نیوز ڈیسک) عراق نے ترک فوج کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں پر ترکی سے سخت احتجاج کیا ہے۔عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے بغداد میں متعین ترک سفیر فاتح یلدز کو دفتر میں طلب کر کے انہیں احتجاجی

یادداشت دی جس میں انقرہ سے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق ترکی کی جانب سے فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فضائیہ نے حالیہ ایام میں شمالی عراق کے علاقوں جبل سنجار اور مخمور پر بمباری کر کے متعدد شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا، بمباری میں بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کی کارروائیاں عراق کی خود مختاری پر حملہ اور عراقی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔ ترکی نے ثابت کیا ہے کہ وہ اچھا ہمسایہ ملک بننے کے بجائے عراق کیلئے مشکلات اور ہمسائیگی کے بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ادھر ترک فوج کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز فضائیہ نے شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے 8 جنگجو ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے شمالی عراق کے متعدد علاقوں بالخصوص زاب، ھاکروک اور ھفتانین کو نشانہ بنایاگیا۔

[wpna_ad placement_id=”1934123506654111_1934123563320772″]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں