32

عمران ہاشمی نے بھارتی تعلیمی نظام کا پردہ چاک کر دیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پڑھائی کا کیا فائدہ جسے حاصل کرنے کے باوجود نوجوان نسل کچھ سیکھ نہ سکے۔ممبئی میں اپنی فلم کی پروموشن ’چیٹ انڈیا‘ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ بھارت کا تعلیمی

نظام ایسا نہیں کہ طالب علم پڑھنے کے بعد ایک قابل اور اچھا انسان بن سکے۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ ’میرے نزدیک ایسے نظامِ تعلیم سے نوجوانوں کا مستقبل بننے کے بجائے تابناک ہوتاہے، ہمارے تعلیمی نظام میں جس طرح امتحانات پاس کیے جاتے ہیں اٴْس کے بارے میں سب بخوبی واقف ہیں‘۔عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کچھ لوگ میری نئی فلم پر تنقید کریں گے اور بولیں گے کہ تعلیمی نظام بہت بہتر ہے، دراصل یہ سب لوگ اٴْسی مافیا کا حصہ ہیں جو نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہے کیونکہ ایسی تعلیم حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں‘۔اداکار نے خود بھی سوال اٹھایا کہ والدین خود بتائیں اٴْن کے بچے ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود معاشرے کے لیے اچھے انسان بن سکی ، یقیناً نہیں کیونکہ یہ سب اٴْسی مافیا کی کارستانیاں ہیں جو نقل کے رجحان کو فروغ دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں