59

”قیدی نمبر252“بھارتی جیل میں قید کامیڈین راجپال یادیو کا ایسا اقدام۔۔ ساتھی قیدی اور افسران بھی مداح بن گئے

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فنکار راجپال یادیو کا بحیثیت اداکارفلموں میں پرفارمنس تو سب نے دیکھی ہوگی لیکن انہوں نے قید کے دوران تہاڑ جیل میں اسٹیج پروگرام میں حاضرین کے دل جیت لئے۔قیدی نمبر 252،راجپال یادیو نے کچھ روز قبل بھارت کی تہاڑ جیل میں پہلی بار ایک پروگرام کے دوران اسٹینڈ

اپ کامیڈی کی۔ 200 سے زائد فلموں میں کام کرنیوالے 47سالہ بھارتی اداکار راجپال یادیو نے اپنی فلم پروڈیوس کرنے کیلئے 5کروڑ روپے قرض لیا تھے جو واپس نہ کرنے پر بھارت کی ایک عدالت نے اٴْنہیں تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ راجپال کی پرفارمنس کو نہ صرف ساتھی قیدیوں نے انجوائے کیا بلکہ جیل آفیسر نے بھی خوب داد دی۔بھارتی اخبار کے مطابق تہاڑ جیل میں بڑے بڑے سیاست دان، کرکٹرز ، گینگسٹرز اور دہشت گردی سزا کاٹ چکے ہیں لیکن کئی دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی مشہور اداکار یہاں قیدی کی حیثیت سے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں