42

سعودی ریال مہنگا ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر مزید20پیسے مہنگا،سعودی ریال ، یورواور چینی یوآن کی قدر میں اضافہ اور یواے ای درہم اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں استحکام جبکہ انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق

ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.50روپے سے بڑھ کر139.70روپے اورقیمت فروخت140.00روپے سے بڑھ کر140.20روپے ہوگئی۔ہفتہ کویوروکی قیمت میں20پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر157.20روپے اورقیمت فروخت158.80روپے سے بڑھ کر159.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید174.50روپی اورقیمت فروخت176.30روپے پرمستحکم رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں10پیسے کا اضافہ اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے سے بڑھ کر37.10روپے اورقیمت فروخت37.30روپے سے بڑھ کر37.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.00روپے اورقیمت فروخت38.30روپے پرمستحکم رہی ۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قدرمیں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپی سے بڑھ کر19.80روپے اور قیمت فروخت20.30روپے سے بڑھ کر20.80روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں