42

بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ہزارہ بھر میں 10سے 30 دسمبر تک شدید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی اسی دوران شروع ہو جائے گا۔ہزارہ ڈویژن میں

بارشیں نہ ہونے کے باعث ہونے والی خشک سالی سے فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے اور علاقہ میں پانی کی قلت کا بھی خاتمہ ہو گا جبکہ بچوں اور بڑھوں میں خشک سالی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں میں بھی کمی آئے گی اور خشک سردی سے بھی لوگوں کو نجات ملے گی۔دوسری جانب سینئرتجزیہ کاراور صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا شمارایشیاء کی بدترین مارکیٹ میں ہوگیا، اس سب کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جائے گا ، اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ اس بات کی گواہی ہے کہ سرمایہ کارگھبرائے ہوئے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں کہا کہ ڈالر کی قدربڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 3.3عشاریہ گر گیا ہے۔جس کے باعث کاروبار اور تجارت سے منسلک لوگ انتہائی گھبرائے ہوئے ہیں۔اس سب کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جائے گا کہ اسٹاک مارکیٹ کی اس مندی کے باعث پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کا شمار ایشیاء کی سب سے بدترین اسٹاک مارکیٹ میں ہوگیا ہے۔کامران خان نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 3.3عشاریہ گر ی ہے جبکہ پچھلے تین دنوں میں روپے کی قدر تین فیصد کم ہوچکی ہے۔جمعے کے روز اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں بھی ڈیڑھ فیصد اضافہ کردیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 10فیصد ہوچکی ہے۔گویا سرمایہ کاروں کیلئے نئے پراجیکٹ لگانا بہت مشکل ہوچکا ہے۔کامران خان نے کہا کہ عمران خان حکومت میں ایک کروڑ ملازمتیں دینے کے وعدے کے ساتھ آئے تھے لیکن ان کے 100دنوں میں لوگوں کے روزگار تباہ ہوچکے ہیں۔کامران خان نے کہاکہ ملک بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ہوا ہے جس میں لاکھوں لوگوں کا کاروبار تباہ ہوچکا ہے۔کراچی میں تعمیرات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس سے دیہاڑی دار طبقہ پس گیا ہے۔رہی سہی کسر بحریہ ٹاؤن نے نکال دی جہاں کام بند ہوچکا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک نے 100دنوں میں ڈالر کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کیا،آئندہ حکومت سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے جلد ڈالر ہی ڈالر ملک میں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں