52

جو کوئی نہ کرسکا وہ عمران خان نے کر دکھایا،بھیک مانگنے والوں کیلئے شاندار قدم اٹھالیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)بے سہارا افراد کے بعد گلی محلوں میں بھیک مانگنے والوں کے لیے اہم خبر آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک سگنلز، گلی محلوں اور چوراہوں پر بھیک مانگنے والوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر

لیا گیا ہے۔مذکورہ قرار داد تحریک انصاف کی رہنما سیدہ زہرہ خان کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ان کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے کارآمد بنانا چاہئیے اور حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی ترتیب دینی چاہئیے۔اس سے قبل تحریک انصاف بے سہارا افراد کے لیے شیلٹر ہوم بنائے گئے ہیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان ٹھٹھرتی سردی میں بے گھر افراد کیلئے مسیحا بن گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے بنا دیے ہیں۔ ایسے تمام بے گھر افراد جو حکومتی پناہ گاہوں میں رہیں گے، وہ پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک ان شامیانوں میں رہائش رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہورمیں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ان شامیانوں کی تصاویربھی شیئرکیں۔ اس موقع پروزیراعظم کی جانب سے احکامات جاری کئیے کہ جلد از جلد شیلٹرہوم کی تعمیر مکمل کر کے بے سہارا اور بے گھر افراد کو وہاں منتقل کیا جائے. اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے غریب لوگوں کے لیے بھی ایک منصوبہ لانے کا اعلان کیا تھا جب کہ نوجوانوں کے لیے بھی نیا یوتھ پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں