29

معروف آن لائن ٹیکسی سروس کا ملک بھر میں اپنی بسیں چلانے کا فیصلہ، منصوبے سے متعلق اہم تفصیلات جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف آن لائن ٹیکسی سروس ”کریم” نے پاکستان بھر میں اپنی بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”کریم” نے پاکستان بھر میں اپنی بس سروس لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ 30 ملین رجسٹررڈ صارفین کی حامل آن لائن ٹیکسی سروس ”کریم” نے جہاں پاکستان کے مختلف شہروں

میں اپنی سروسز کا آغاز کیا وہیں اب کریم کی جانب سے اپنے صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف شہروں کے درمیان بس سروس شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ کی جا رہی ہے۔یہ پراجیکٹ سب سے پہلے مصر کے شہر قاہرہ میں لانچ کیا گیا تھا جو عرب دنیا کا گنجان آباد شہر تصور کیا جاتا ہے۔ اس پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد متحدہ عتب امارات کی اس کمپنی نے اسی پراجیکٹ کی لانچ کے لیے پاکستان پر نظریں جما لی ہیں۔کریم کا ماننا ہے کہ پاکستان کی بیشتر عوام کے پاس آسان سفری سہولیات نہیں ہیں۔ کریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مدثر شیخ نے یہ اعلان قاہرہ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا۔مدثر قاہرہ سمیت دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی اپنی سروسز کے آغاز پر کافی خوش دکھائی دئے اور انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جلد ہی جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی سروسز کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے بس سروس کے کرایوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بسوں کا کرایہ گاڑیوں کی نسبت 60 سے 70 فیصد کم ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسیں آرام دہ ، کھُلی اور ائیرکنڈیشنڈ ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی بس سروس کے لیے بھی ”کریم والٹ” کی سہولت متعارف کروائیں گے تاکہ ہمارے رجسٹرڈ صارفین کو نقد رقم کی بھی ضرورت نہ پڑے اور کرائے کی ”کریم والٹ” سے ہی بآسانی ادائیگی کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں