89

نور بخاری تو بڑی چھپی رستم نکلیں ۔۔ ڈیم فنڈ میں کتنی بڑی رقم جمع کرا دی ؟ پاکستانی جان کر یقین نہیں کریں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نور بخاری تو بڑی چھپی رستم نکلیں ۔۔ ڈیم فنڈ میں کتنی بڑی رقم جمع کرا دی ؟ پاکستانی جان کر یقین نہیں کریں گے ۔ فنکار برادری بھی ڈیمز فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے لگی اس سلسلے میں اداکارہ نور بخاری نے ایک لاکھ روپے جمع کروا دئیے اور اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا اب ہمیں بھی اس کیلئے کچھ کرنا چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو ڈیمز

فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینا چاہیے، انہوں نے اپیل کی کہ ہر شہری کو اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ دینا چاہیے، چاہے وہ 10 روپے ہی کیوں نہ ہوں۔ نور نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی ٹویٹ کر کے باقاعدہ سب سے درخواست کی علاوہ ازیں روزنامہ دنیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے نور کا کہنا تھا یہ ایک نوبل کاز ہے ہمارا ملک ہماری پہچان ہے، آج فنکاروں نے جو پیسہ باہر کے ملکوں میں بھی کمایا محنت اور فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان ہی ان کی پہچان بنا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں