108

مشہور زمانہ فلم “”” بازی گر ” کایہ ولن تو آپ کو یاد ہی ہو گا ایسا بھیانک انجام دیکھ لیا کہ آپ کو بھی بے حدافسوس ہوگا، مداح افسردہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار دلیپ طاہل کے بارے میں حیران کن خبر آگئی ہے۔ انھیں نشے کی حالت میں گاڑی سے رکشا کو ٹکر مارنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دلیپ طاہل نے ممبئی میں ایک رکشہ سوار خاتون کو ان کے

ساتھی مسافر کو گاڑی کی ٹکر ماردی جس کے نتیجےمیں خاتون مسافر کی گردن اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ اس کا ساتھی بھی شدید زخمی ہو گیا ۔ خاتون نے رکشہ سے اتر کر دلیپ طاہل کی گاڑی تک پہنچ کر انھیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر نشے میں دھت بھارتی اداکار سیخ پا ہو گئےاور بد کلامی کرتے ہوئے خاتون کو دھکے دینا شروع کر دیا ۔ جس کے بعد ممبئی پولیس نےوقوع پر پہنچ کر انھیں حراست میں لے لیا ۔ طبی معائنے سے پتہ چلا کہ انھوںنے شراب پی رکھی تھی جس کے بعد ان کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت شراب نوشی میں گاڑی چلانے، اشتعال انگیزی اور دوسروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں