79

ترک صدر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، اقوام متحدہ قوانین میں ناقابل یقین تبدیل کا مطالبہ ، جان کر آپ بھی فخر کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کو ناکام ادارہ قرار دیے جانے کا خدشہ ہے جسے صرف 5 بڑی قوتیں چلارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص اس کے ادارے، سلامتی کونسل، میں تبدیلی آنی چاہیے۔

طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ امن اور فلاح کے ذریعے انسانیت کی امیدوں سے ہٹ چکا ہے۔انہوں نے بوسنیا، رواندا اور فلسطین کی سفارشات پر عمل نہ کیے جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کو کامیاب بنانے کے لیے اس کا بنیادی ڈھانچا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے 5 مستقل رکن اور ویٹو پاور رکھنے والے امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ دنیا 5 ممالک سے زیادہ بڑی ہے، ہم عام انسانی نسل کی عام سی آواز بنتے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کے بائیکاٹ نے خلیجی عرب قوموں کو معذور کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں