77

پیرس میں سعودی شہزادیاں لٹ گئیں ۔۔۔۔ کل پیش آنے والے واقعہ کا احوال ملا حظہ کیجیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سعودی شاہی خاندان کے ساتھ فرانس کے فائیو سٹار ہوٹل میں ایسا کام ہو گیا کہ شہر بھر کی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ۔سعودی شاہی خاندان کے


فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوری کیواردات جمعے کی دوپہر کو ہوئی اور چوری شدہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کایہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پذیرتھے۔ واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔(ع،ع)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں