93

اتنی جلدی فتح کا دعویٰ مت کرو، تم لوگوں کیساتھ میں ۔۔۔۔۔ ہالینڈکے اسلام مخالف رکن اسمبلی گیئرٹ ولڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی کے بعد پاکستان کو خطرناک دھمکی دے ڈالی

” >

ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) پاکستان میں احتجاجی مظاہروں اور حکومت کی بہترین سفارتی کوششوں کے باعث ہالینڈکے اسلام مخالف رکن اسمبلی گیئرٹ ولڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو پوری دنیا کے مسلمان اس اخلاقی فتح پر خوش ہو گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

ہالینڈ کے پاکستان میں سفیر نے بتایا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ترک کردیا گیا ہے۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا اور ہم نے ڈچ وزیر خارجہ سے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا جس کے بعد یہ مقابلہ منسوخ کیا گیا ہے تاہم گیئرٹ ولڈرز نے اپنی ناکامی اور غلطی کو تسلیم کرنے کے بجائے اب حکومت پاکستان کو دھمکی دیدی ہے۔گیرٹ ولڈرز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے سے متعلق شاہ محمود قریشی کے امت مسلمہ کی اخلاقی فتح سے متعلق بیان کی خبر شیئر کی اور حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” اتنی جلدی فتح کا دعویٰ مت کروں، تم لوگوں کیساتھ میرا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ میں اور بہت سے طریقوں سے تمہاری بربریت سامنے لاﺅں گا۔“ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کردیا گیا۔ہالینڈ کے اسلام مخالف رکن اسمبلی گیئرٹ ولڈرز نے مقابلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ پاکستان میں مظاہروں کے بعد کیا۔گیئرٹ ولڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ خاکوں کا مقابلہ نہ کروایا جائے۔گستاخانہ خاکوں کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں بات کریں گے، عمران خانراولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہالینڈ کے پاکستان میں سفیر نے بتایا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ترک کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا، ہم نے ڈچ وزیر خارجہ سے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک لبیک نے گستاخانہ خاکوں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اللہ کا کرم ہوگیا کہ معاملہ ٹل گیا اب درخواست ہے کہ احتجاجی قافلہ پر امن طور پرمنشتر ہوجائے۔( م،ش)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں