’’ہم نے وکلاکے سامنے ہاتھ جوڑے، لیکن کسی نے نہیں سنی۔۔۔‘‘ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی دلخراش گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک)وکلا گردی کے بعد پی آئی سی لاہورمیں علاج کیلئے دور دراز سے آئے مریض پریشان حال ہیں۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج اوکاڑہ کی خاتون کاکہنا ہے کہ مریضوں کا چیک اپ ہو رہا ہے نہ ہی کوئی علاج معالجہ،والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ،والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ،

وکلا کے حملے کے بعد کوئی ڈاکٹر موجود نہیں۔شہری عادل افتخارنے کہا کہ وکلاکے سامنے ہاتھ جوڑے، لیکن کسی نے نہیں سنی،والد کو ہارٹ اٹیک ہونے پر اسپتال لایا، اب کوئی دیکھ نہیں رہا،ہسپتال میں موجود افرادنے دعویٰ کیا ہے کہ 3سے4مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہوزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کی نااہلی کی وجہ سے آج کا شرمناک واقعہ رونماء ہوا،اِن کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےاور پنجاب بھر کےہسپتالوں کورینجرزکےحوالےکیاجائےبصورت دیگرہسپتالوں میں کام جاری رکھناممکن نہیں ہوگا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پی ایم اے کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ چند شرپسند وکلاء کی طرف سے مسلح غنڈہ گردی کی قبیح حرکت نے پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا ہے،ہسپتال امن اور تقدیس کی علامت ہیں اور زندگی بانٹتے ہیں،دوران جنگ دشمن بھی ہسپتالوں پر حملہ آور نہیں ہوتے،مسلح وکلاء نے آج ہسپتال پر حملہ کر کے دشمنوں سے بھی بدتر روپ اختیار کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پی ایم اےعہدیدارن نےکہا کہ پی آئی سی پرحملہ دراصل حکومت پرحملہ ہےاورحکومت اپنےفرائض منصبی اداکرنے میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے،ہم وزیراعظم سے صورت حال کافوری نوٹس لینےکا مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کی نااہلی کی وجہ سے آج کا شرمناک واقعہ رونماء ہوا، اِن کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے اور پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو رینجرز کے حوالے کیا جائے بصورت دیگر ہسپتالوں میں کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا۔دوسری طرف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے پی ایم اے لاہور کا ہنگامی اجلاس کل 3:00 بجے سہ پہر پی ایم اے ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم، ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد چوہدری، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، ڈاکٹر حماد رفیق اور ڈاکٹر عمران شاہ نے شرکت کی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.