35

غیر ملکی فنڈنگ کیس دباؤ اور اچانک اداروں کو للکار۔۔۔!!! کیا عمران خان خود ہی اپنی حکومت ختم کرنے والے ہیں؟

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان خود اپنی حکومت گرانے کے درپے ہیں، ان کا فاشسٹ رویہ خود ان کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے، ملک کو بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، پاکستان کو انتشار سے بچانا ہم

سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حکومت مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے، غیرملکی فنڈنگ کیس میں بار بار حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع کرتے ہوئے 29 نومبر کو انہیں دوبارہ طلب کر لیا ہے۔آج عدالت میں دو گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہو گئی، گواہ اعجاز احمد نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی ٹیکس ریٹرن موجود ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کو جرح کیلئے اور وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔اس موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان خود اپنی حکومت گرانے کے درپے ہیں، ان کا فاشسٹ رویہ خود ان کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے، ملک کو بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انتشار سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حکومت مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکمران غیرملکی فنڈنگ کیس میں بار بار حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں، بچہ جمورا ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا رویہ مارشل لاء ادوار سے بھی بدتر ہے، ہمیں میڈیا کے ساتھ بات کرنے سے روکنا غیر آئینی عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں