68

لاہور کے گینگ نے اداکاراؤں کو نشانے پر رکھ لیا۔۔۔!!! رابی پیر زادہ اور سمارا چوہدری سمیت دیگر شوبز شخصیات کی ویڈیوز کس مقصد کے لیے استعمال ہونے لگیں؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) لاہور میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیشنل پورنو گرافی ویب سائٹس کو فروخت کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کچھ عرصہ میں کئی اداکاراوں اور ماڈلز کی ذاتی

نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔حال ہی میں رابی پیرزادہ اور سمارا چوہدری کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی چند نازیبا ویڈیوز سامنے آئی تھی جس کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کے ایک طبقے نے رابی کی شرمناک حرکات پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر پر اُس کی شدید مذمت کی تھی، تاہم ایک طبقہ ایسا بھی تھا جس نے رابی کی ویڈیوز وائرل ہونے پر اُس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔رابی پیرزادہ کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنا موبائل فون فروخت کر دیا تھا جس کے بعد ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں۔اسی طرح سمارا چوہدری کے بارے میں بتایا گیا ہےکہ ان کے علم میں لائے بغیر یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شوبز کی مشہور و معروف ماڈل سمارا چوہدری کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا مبینہ طور پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے ہیک کر کے حاصل کیا اور بعد ازاں اسے انٹرنیٹ پر لیک کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور میں سرگرم ایک گروہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات خاص کر خواتین کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے جب کہ مبینہ طور پر یہ ویڈیوز فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر لیک کی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں