31

بڑے فیصلے۔۔۔!!! مریم نواز کا پاسپورٹ واپس لینے اور نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے ہنگامی اقدام، (ن) لیگی قانونی ماہرین نے پاکستانی سیاست کو ایک اور سرپرائز دے دیا

لاہور(آن لائن نیوز ایجنسی ) شریف خاندان کے وکلاء نے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت سے واپس لینے اور نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کرنے کیلئے قانونی نکات پر مشاورت شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق مریم نوازاپنے والد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے دوران انکی تیمار داری کے لئے

ان کے پاس موجود رہنا چاہتی ہیں جس کے لئے انہوں نے بیرون ملک سفر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وکلاء سے مشاورت کی ہے۔ نیب کے خدشہ پر مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے پاس جمع ہے جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔ اس حوالے سے وکلاء کی ٹیم نے مشاورت شروع کر دی ہے جس کے بعد باضابطہ درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ یہ مریم نواز ہی ہیں جن کی وجہ سے نواز شریف کو مشکل دن دیکھنا پڑے۔ جبکہ وہ حکومت کو کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ ان لوگوں سے جان چھڑواو انہیں باہر جانے دو۔ انہیں جیلوں میں رکھنے کا کوئی فائد نہیں ہے۔جبکہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف خاندان کے وکلاء نے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت سے واپس لینے اور نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کرنے کیلئے قانونی نکات پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نوازاپنے والد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے دوران انکی تیمار داری کے لئے ان کے پاس موجود رہنا چاہتی ہیں جس کے لئے انہوں نے بیرون ملک سفر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وکلاء سے مشاورت کی ہے ۔ نیب کے خدشہ پر مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے پاس جمع ہے جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے ۔ اس حوالے سے وکلاء کی ٹیم نے مشاورت شروع کر دی ہے جس کے بعد باضابطہ درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔ جبکہ حکومت اس وقت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی۔ اسی حوالے سے اب شیخ رشید نے بھی کہہ دیا ہے کہ میرا نہیں خیال مریم نواز باہر جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں