43

دیکھو مہر! عمران مجھے گندے گندے میسج کرتا ہے۔۔۔!!! مولانا فضل الرحمان سینئر اینکر مہر بخاری کو اپنے موبائل پر کیا دکھا رہے تھے؟ پتہ چل گیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں پہلے تو خواتین کا آنے کی اجازت نہیں تھی، میڈیا کی خواتین نمائندگان جب دھرنے میں کوریج کے لیے پہنچی تو انہیں روک دیا گیا، جس کے بعد میڈیا انڈسٹری میں ایک ہنگام کھڑا ہوگیا، اس ہنگامے کو دیکھنے کے بعد جمعیت

کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کو کوریج کی اجازت دی جائے تاہم جلسے یا دھرنے میں کوئی بھی خاتون بطور شرکاء شریک نہیں ہوسکے گی جس کے بعد پاکستانی نامور خواتین اینکر جن میں غریدہ فاروقی ، مہر بخاری اور دیگر انٹر نیشنل میڈیا کی خواتین نمائندگان نے شرکت کی، دھرنے کی کوریج کی اور مولانا کا خصوصی انٹرویو بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب انٹرویو کے دوران مولانا فضل الرحمان اور پاکستان کی نامور اینکر پرسن مہر بخاری کی دوران انٹرویو لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تصویر میں دیکھا جا رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے موبائل سے مہر بخاری کو کچھ دکھا رہے ہیں جبکہ مہر بخاری بھی بڑےغور سے مولانا کے موبائل کو دیکھ رہی ہیں۔

اسی تصویر پر جہاں پاکستانیوں کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے گئے وہاں تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت بھی میدان میں آگئے اور حیران کُن رد عمل دے ڈالا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسی تصویر کو شیئر کیا گیا۔ عامر لیاقت کی جانب سے جو تصویر کا کیپشن تھا وہ انتہائی حیران کُن تھا ، عامر لیاقت نے لکھا کہ ’’یہ دیکھیں مہر ،،، عمران مجھے گندے گندے میسیج کرتا ہے‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں