36

عمران خان چھا گئے ۔۔۔۔۔ کل ایسا کیا ہوا کہ بھارت کے اہم ترین شہر میں وزیراعظم پاکستان کی قد آدم تصاویر ہر طرف لگی دکھائی دینے لگیں

امرتسر (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز لگا دیے گئے۔ بھارتی شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بل بورڈز لگادیئے گئے ہیں اور بل بورڈز پروزیراعظم کے ساتھ بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو

کی تصویر بھی آویزاں ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کی کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈز سکھ رہنما ہر پال سنگھ کی جانب سے لگائے گئے ہیں جس میں لکھا ہے کہ عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے اصل ہیرو ہیں۔ واضح رہے کہ 9 نومبر کو پاکستان کی جانب سے کرتارپور میں دنیا کے سب سے بڑے گودوارے کی فقید المثال افتتاحی تقریب رکھی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے سرحد پار سے نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارت کے صوبے پنجاب کے شہر امرتسر میں کرتارپور راہداری کے افتتاح سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان کو ’اصل ہیرو‘ قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں بل بورڈز لگا دیے گئے ہیں۔ امرتسر میں لگائے گئے بل بودڑز میں عمران خان کے ساتھ سابق کرکٹر اور کانگریس کے رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو کی تصویر بھی شامل ہے۔ ان بل بورڈز کا متن ’کرتارپور راہداری کے اصل ہیرو نوجوت سنگھ سدھو اور عمران خان ہیں‘ ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں یہ بل بورڈز ماسٹر ہرپال سنگھ کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ تاہم، منگل کی دوپہر کو لگائے جانے والے یہ بل بورڈز چند گھنٹوں کے اندر ہی اُتار دیے گئے۔ واضح رہے کہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو اس کا افتتاح کریں گے، جس میں شرکت کے لیے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں