46

بریکنگ نیوز: طاقتور ترین ایشیائی ملک کے وزیراعظم کے جہاز کو دوران سفر حادثہ ۔۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

ٹوکیو (ویب ڈیسک) طاقتور ترین ایشیائی ملک کے وزیر اعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے وفد کے ہمراہ مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں

شرکت کے لیے تھائی لینڈ جا رہے تھے۔ جہاز کے ہوا میں بلند ہونے کے ایک گھنٹے بعد طیارے میں اعلان کیا گیا کہ طیارے کا اوون دھماکے سے پھٹ گیا ہے اور کچن میں آگ لگ گئی ہے تاہم 10 منٹ بعد آگ پر قابو پانے کا ایک اور اعلان کیا گیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کھانا گرم کرتے وقت پیش آیا۔ اس دوران فضائی عملے کا کوئی اہلکار آتشزدگی سے متاثر نہیں ہوا۔ آگ پر فوری قابو پانے کی وجہ سے پرواز کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں