55

لیڈی گاگا کے بعد ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ریمپ پر واک کے دوران کیا واقعہ پیش آیا کہ دیکھنے والے ہنس ہنس کر دوہرے ہو گئے

کراچی (ویب ڈیسک) کچھ ہی دن پہلے کی بات ہے کہ لیڈی گاگااسٹیج پر گا رہی تھیں کہ ایک مداح ناچتا ہوا اسٹیج پر پہنچا اور شدت جذبات غالب آ جانے کی وجہ سے لیڈی گاگا کو اٹھا لیا۔ مگر بدقسمتی سے وہ گلوکارہ کا وزن سہار نہ پایااور ان بیلنس ہو نے کی

و جہ سے لیڈی گاگا سمیت نیچے آ رہا۔ریمپ یاا سٹیج سے گرنے کا یہ پہلا یا آخری واقعہ نہیں تھا بلکہ کئی ماڈل و اداکاراؤں کے ساتھ ایسے واقعات کئی بار پیش آ چکے ہیں۔ گزشتہ روز بھی پاکستان ماڈل عائزہ کے ساتھ اس سے ملتا جلتا واقعہ پیش آیا ہے جو کہ ریمپ پر واک کے دوران گرتے گرتے بچ گئیں۔پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان فیشن شو میں شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کررہی تھیں اس دوران ان کے ہمراہ ماڈل و اداکار منیب بٹ بھی موجود تھے۔ اداکارہ عائزہ خان نے مہرون رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ منیب بٹ نے بھی اس ہی رنگ کا شادی کا لباس پہنا ہوا تھا۔عائزہ خان بڑے اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی تھیں جیسے ہی وہ آگے بڑھیں تو ان کے پیچھے واک کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بے دھیانی میں عائزہ کے کپڑوں پر پیر رکھ دیا جس کی وجہ سے ان کا بیلنس آؤٹ ہوا اور وہ گرتے گرتے بچ گئیں۔ عائزہ خان نے کمال مہارت سے اپنے آپ کو سنبھالا اور ریمپ پر اپنی واک مکمل کرکے شائقین سے داد وصول کی۔ دوسری جانب منیب بٹ پر تنقید کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ وہ ریمپ پر واک کے دوران اپنی آنکھیں کھلی رکھا کریں جبکہ شو کے ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے لباس کے دوران ماڈل کے درمیان کچھ فاصلہ رکھا کریں تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔ فیشن شو کے دوران لی گئی منیب بٹ اور عائزہ خان کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔جبکہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی ریمپ پر واک کے دوران گر گئی تھیں لیکن پھر وہ پراعتماد انداز میں اٹھیں اور انہوں نے اپنی واک مکمل کی تھی۔تاہم عائزہ خان گری تو نہیں ہیں مگر ایک مرتبہ محسوس ہوا تھا کہ وہ گرنے والی ہیں۔ابھی وہ لڑکھڑائی ہی تھیں کہ خود کو سنبھال لیااور اپنے پیچھے آتے ماڈل منیب کی طرف دیکھنے کے بعد مسکراتے ہوئے ریمپ پر آگے بڑھ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں