48

شہباز شریف سے شادی ۔۔۔!!! غریدہ فاروقی نے سب کچھ ہی بتا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ میں اپنے ذاتی معاملات کو اپنے تک ہی محدود رکھنا پسند کرتی ہوں، مجھ سے اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ میں نے کسی (ن) لیگی عہدیدار سے شادی کر رکھی ہے تو میں چُپ ہوجاتی ہوں، یہ افواہ پہلے پااکستان میں پھیلائی گئی اور پھر آہستہی

آہستہ تحریک انصاف اسکا حصہ بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے میرے خلاف پراپیگنڈا شروع کیا، اس کا مقصد صرف اور صرف یہ تھا کہ کسی نہ کسی طرح میری امیج اور ساکھ کو متاثر کیا جائے، تحریک انصاف بھی بد قسمتی سے اس میں شامل ہوتی چلی گئی اور یہ صرف جھوٹ تھا، زرتاج گل کی جانب سے ایک ویڈیو بنائی گئی جو کہ سراسر غلط تھی، ایک پراپیگنڈا تھاا جعلی تھی اس میں حقیقت ہے ہی نہیں۔ غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بھی عام کیا گیا کہ میں (ن) لیگ کو سپورٹ کرتی ہوں یہ بھی غلط ہے، ایسا کچھ بھی نہیں، ن لیگ تو کیاا میں کسی بھی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتی ، میں بہت سارے لوگوں، شخصیات کے انٹرویوز کر چکی ہوں، جن لوگوں کے میں نے انٹرویو نہیں کیے انکے میں کرنا بھی نہیں چاہتی ، وہ شخص جس کا میں کبھی بھی انٹرویو نہیں کرنا چاہوں گی وہ عامر لیاقت حسین ہیں، میں نے شعبے کے لحاظ سے صحافت میں قدم رکھا تھا ، لیکن آہستہ آہستہ صحافت میرا جنون بنتی گئی ، آج صحافت ہی میرا جنون ہے اور میں اس میں کام کر رہی ہوں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں یہ افواہہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں کہ غریدہ فاروقی نے ن لیگی عہدیدار، کچھ تو کھل کر یہ کہتے تھے کہ شہباز شریف سے شادی کر رکھی ہے تاہم سینئر اینکر نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں