38

عمران خان کو تبدیل کرنے کی تیاریاں۔۔۔!!! تحریک انصاف کی کس شخصیت کو وزیر اعظم بنایا جاسکتا ہے؟

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے، سینئر صحافی ہارون الرشید بھی اس حوالے سے دعویٰ کر چکے ہیں کہ شاہ محمود قریشی اندرون و بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں کہ کسی طرح انہیں وزیر اعظم بنا دیا جائے، سینئر

اینکر غریدہ فاروقی کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ عمران خان کی جگہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کی جگہ شہباز شریف کو سامنے لا سکتی ہے۔ ایسے میں سندھ کے سابق صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء منظور وسان بھی میدان میں آگئے ہیں اور تہلکہ خیز دعویٰ کر ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواب دیکھنے کے حوالے سے مشہور سیاستدان و پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنماء منظور وسان نے کہا ہے کہ 2020 تک عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم نہیں رہیں گے، عمران خان کو ری پلیس کر دیا جائے گا اور اانہی کی جگہ تحریک انصاف کی کسی شخصیت کو وزیر اعظم بنا دیا جائے گا، منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں صرف اس لیے شرکت کی جاسکتی ہے کہ اگر جمہوریت بچانی ہو ورنہ نہیں، یہ ضروری بھی نہیں ہے کہ مولانا کے دھرنے سے حکومت گھر چکی جائے البتہ حکومت کو پریشانی کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور خوابوں کی دنیا میں ہی رہتے ہیں اور انہیں جب بھی خواب آتا ہے وہ سیاسی ہی ہوتا ہے، پچھلے ادوار میں بھی منظور وسان کی جانب سے کئی پیش گوئیاں کی گئیں جو کہ شاید ہی درست ثابت ہوئی ہوں تاہم انہوں نے اب کے بار پھر سے ایک خواب دیکھ لیا ہے اور اسی خواب کو دیکھنے کے بعد انہوں نے عمران خان کی تبدیلی کا دعویٰ کیا ہے۔ منظوروسان کی یہ پیش گوئی کتنی درست ثابت ہوتی ہے اسکا اندازہ 2020 میں ہی لگایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں