28

غیر قانونی فنڈنگ کو قانونی بنانے کا طریقہ ۔۔۔ عمران خان کے ’ دستخطوں ‘ سے امریکہ اور آسٹریلیا میں کونسی کمپنیاں بنائی گئیں؟ وزیر اعظم کے خلاف ثبوت پیش کر دیئے گئے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے دستخطوں سے آسٹریلیا اور امریکہ میں 2 کمپنیاں بنائی گئیں، یہ کمپنیاں محض اس لیے بنائی گئی کہ غیر ملکی و غیر قانونی فنڈنگ کو اس کے ذریعے استعمال کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں

ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخط سے امریکہ میں 2 کمپنیاں بنائی گئیں، ریحام خان کی جانب سے کمپنیوں کے ایل ایل سی نمبرز بھی بتائے گئے۔ ایک کمپنی کاا ایل ایل سی نمبر 5965 ہے جس میں ابھی تک 19 لاکھ 98 ہزار اور 700 ڈالر موجود ہیں جبکہ دوسری کمپنی کا ایل ایل سی نمبر 6160 ہے جس کے اکاؤنٹ میں 6 لاکھ 69 ہزار ڈالر موجود ہیں۔ آسٹریلیا میں کمپنیوں کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ” انصاف انک ” نامی کمپنی ہے یہ کمپنی بھی عمران خان کے دستخط سے ہی بنائی گئی ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ یہ ساری کمپنیاں غیر قانون فنڈنگ کے لیے قائم کی گئی ہیں۔ ریحام خان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں : .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں