44

ابتدا ہو گئی۔۔۔ قیامت خیز حُسن کی مالک اداکارہ نے سعودی عرب کو تبدیل کرنے میں اپنا حصہ ڈال دیا۔۔۔ حیران کن انکشاف

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پہلی بار بالی ووڈ حسینہ نے اشتہار میں کام کرکے سب کو حیران کر دیا، بالی وُڈ کی خوبرو اداکارہ جیکلولین فرنینڈز سعودی عرب کے کوسری انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اشتہار میں کام کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئیں جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے

اب سعودی اشتہارات میں بھی انٹری ماردی ہے۔ جیکولین نے حال ہی میں ایک بالی وُڈ فلم ‘ساہو’ میں ایک آئٹم نمبر پر ڈانس کیا تھا جس میں اداکار پربھاس کے ساتھ اُن کی کیمسٹری کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا تھا۔ ان کا شمار سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات میں ہوتا ہے، گزشتہ 2 ماہ میں جیکولین کے فالوورز کی تعداد میں تقریباً 2 لاکھ 64 ہزار کا فالوورز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان کے چینل کی آج تک کی تمام ویڈیوز پر ایک ملین سے زائد ویوز ہیں۔ جیکولین کی فلم ‘ڈرائیو’ بہت جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ہے، اس کے علاوہ وہ فلم ‘کِک 2’ میں بھی جلد سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں