52

’’ اب پاکستانی جذبے کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔۔۔۔‘‘ ہر پاکستانی صارف پاک فوج کا حصہ قرار، ٹوئٹر کے ساتھ پاکستانی حکومت کا معاہدہ طے پاتے ہی ThankYouDGISPRٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹوئٹر پر جاری جنگ میں بھارت کو سبکی کا سامنا، پاکستان جیت گیا، پاکستانی حکام اور ٹوئٹر انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ، جس میں اگر پاکستانیوں کا کوئی بھی ٹویٹ غلط ہوا تو انتظامیہ پاکستانی حکومت کے ساتھ رابطے کرے گی نا کہ ٹوئٹر صارف کا ٹوئٹر

اکاؤنٹ ہی معطل کر دیا جائے۔ پاکستانی صارفین کی جانب سے ٹوئٹر صارفین بھی میدان میں آگئے اور معاملے کا سارا کریڈٹ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو دے دیا ہے۔ پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک نے ٹوئٹر انتظامیہ کا فیصلہ آنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ حکومتِ پاکستان اور ٹویٹر انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے اب بھارت پاکستانیوں کے اکاؤنٹ سسپینڈ نہیں کرسکتا،محب وطنوں کی آواز بننے پر میں وینا مَلِک میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس ٹویٹ میں میرے نام کی جگہ اپنا نام لکھ کر ریپلائی کریں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں